شمالی امریکہ کے ملک میکسیکو میں ٹریفک حادثے کے باعث 53 افراد ہلاک اور 58 زخمی ہو گئے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ٹریفک حادثہ میکسیکو کی ریاست چیاپاس میں پیش آیا جب تیز رفتار ٹرالر موڑ کاٹتے ہوئے ہائی وے پر الٹ گیا۔ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔
Advertisements

تیز رفتار ٹرالر میں 100 سے زائد مہاجرین سوار تھے، زخمیوں میں خواتین اور بچوں کی بھی بڑی تعداد شامل ہے۔ زخمیوں میں بیشتر کی حالت تشویشناک ہے اور حکام کی جانب سے اموات میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کر دیا گیا ہے۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں