اقوام متحدہ میں پاکستان کو بڑی کامیابی

نیویارک: اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے پاکستان کی جانب سے پیش کی جانے والی قرار داد کو بھاری اکثریت سے منظور کر لیا

پاکستان نے فلپائن کے اشتراک سے بین المذاہب اور بین الثقافتی مذاکرات کے فروغ سے متعلق قرارداد اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں پیش کی تھی۔

جنرل اسمبلی میں پیش کی گئی قرارداد بین المذاہب ہم آہنگی، رواداری، ایک دوسرے کے مذاہب اور اقدار کے لیے احترام اور پرامن بقائے باہمی کے فروغ کے لیے پاکستان کی عالمی کوششوں کا حصہ ہے۔

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ قرارداد کی منظوری اطمینان کا باعث ہے اور وزیر اعظم نے اسلامو فوبیا، عدم رواداری کے خطرے سے بار ہا متنبہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسلامو فوبیا کےخلاف اقدامات کو یقینی بنانے کی ضرورت ہے۔

 

اقوام متحدہ میں پاکستان کے نائب مندوب محمد عامر نے کہا کہ پاکستان ایک تکثیری، کثیر الثقافتی اور کثیر النسلی معاشرہ ہے اور کسی شہری کے مذہب، ذات یا عقیدے کا ریاست کے کاروبار سے کوئی تعلق نہیں۔

Advertisements
julia rana solicitors

انہوں نے کہا کہ پاکستان احترام اور بین المذاہب رواداری کی بنیاد پر تعلقات استوار کرنا چاہتا ہے۔

 

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply