بریکنگ: الطاف حسین گرفتار ہوگئے

اطلاعات کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ کے سابق قائد جناب الطاف حسین کو لندن میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گرفتاری سکاٹ لینڈ یارڈ کی جانب سے منگل کی صبح عمل میں آئی۔ گرفتاری میں ۱۵ کے قریب پولیس افسران نے حصہ لیا۔ اس کے علاوہ لندن میں واقع الطاف حسین کے گھر کی تلاشی بھی جاری ہے۔ خیال ظاہر کیا جا رہا ہے کہ الطاف حسین کی گرفتاری ۲۰۱۶ میں منافرت پر مبنی تقاریر یا منی لانڈرنگ کے الزامات پر ہوئی ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

یاد رہے، آج متحدہ قومی موومنٹ کی بانی تنظیم اور طلباء شاخ اے پی ایم ایس او کا یومِ تاسیس بھی ہے۔ یہ امر حیرت انگیز طور پر اتفاقیہ ہے کہ اے پی ایم ایس او کے خالق و بانی راہنما اپنی تنظیم کے عین یوم تاسیس کے موقع پر لندن میں گرفتار ہوئے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply