بھارت کا اگلا کپتان کون ہو گا؟ کوہلی نے بتا دیا

ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں جہاں بھارتی ٹیم کا سفر ختم ہوا، وہیں ویرات کوہلی کا ٹی 20 میں بطور کپتانی کا سفر بھی ختم ہو گیا۔

گزشتہ روز بھارت نے ورلڈ کپ کا اپنا آخری میچ نامبیا کے خلاف کھیلا اور جیت حاصل کی، لیکن پھر بھی سیمی فائنل میں جگہ نہ بنا سکے۔

ٹاس کے بعد ویرات کوہلی سے بات کی گئی تو ان کا کہنا تھا کہ  بھارتی ٹیم کی کپتانی کرنا ان کے لیے اعزاز کی بات تھی اور وہ بہت خوش قسمت ہیں کہ انہیں یہ موقع ملا، انہوں نے کہا کہ میں نے اس ذمہ داری کو پوری ایمانداری سے نبھانے کی کوشش کی تاہم اب یہ ذمہ داری کسی اور کو دینے کا وقت آگیا ہے۔

انہوں نے سوال کے جواب میں نائب کپتان روہیت شرما کا نام بھی لیا اور کہا کہ بھارت محفوظ ہاتھوں میں ہے، اور ویسے بھی روہیت شرما یہاں موجود ہیں جو تمام چیزوں کو اچھے سے دیکھ رہے ہیں۔

یاد رہے ویرات کوہلی ورلڈ کپ سے پہلے ہی ٹی 20 کی کپتانی سے مستعفی ہونے کا اعلان کر چکے ہیں۔

2 ماہ قبل سوشل میڈیا سے جاری پیغام میں ویرات کوہلی کا کہنا تھا کہ گزشتہ 9 سالوں میں تینوں طرز کی کرکٹ کھیلنے اور پھر 6 سالوں کے دوران بھارتی ٹیم کی کپتانی کرنے کا دباؤ مجھے اس مقام پر لے آیا ہے جس پر سوچا ہے کہ میں خود کو اس دباو سے دور کروں اور صرف ٹیسٹ اور ون ڈے کی قیادت کروں۔

Advertisements
julia rana solicitors

ان کا کہنا تھا کہ ٹی ٹوئنٹی کی کپتانی کے دوران میں نے اپنی بھرپور صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے کی کوشش کی اور بطور بلے باز میں اسے جاری رکھوں گا۔

 

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply