مریم نواز پرسوال اس لیے نہیں اٹھتا کیونکہ…قمر زمان کائرہ بھی بول پڑے
پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ مبینہ ویڈیو پر مختلف باتیں ہورہی ہیں،
قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ مبینہ ویڈیو پرن لیگ کا حق ہے وہ عدالت جائے،عدلیہ سے متعلق معاملے کا ازخود نوٹس لینا چاہیے تھا مریم نواز پرسوال اس لیے نہیں اٹھتا کیونکہ ان کے پاس کوئی عہدہ نہیں تھا ،مختلف ادوار میں میڈیا کواشتہارات جاری کرنے کے مسائل رہے ہیں ،پی ڈی ایم کاحصہ نہیں لیکن بطور اپوزیشن حکومت پرتنقید کرسکتے ہیں حکومت کوجلد سے جلدچلے جانا چاہیے
قمر زمان کائرہ کامزید کہنا تھا کہ عمران خان کہتا تھا کہ میں ایک کروڑ نوکریاں دونگا٬ مگر انہوں نے لاکھوں لوگوں کو بیروزگار کردیا٬ یہ کہتے تھے پچاس لاکھ گھر بنائینگے انہوں نے تو لوگوں کو اپنے گھر میں رہنا مشکل کردیا یہ کہتے تھے چینی 70روپے کلو دینگے آج 150 کیوں ہوگئی٬ آجکل دوائیاں لینا مشکل ہے٬ مارکیٹ میں پیناڈول تک موجود نہیں٬پیپلز پارٹی کی جب بھی حکومت آتی ہے تو ہم غریب آدمی کا سوچتے ہیں٬ اور جب میاں صاحب کی حکومت آتی ہے تو یہ تاجروں کا سوچتے ہیں اگر پاکستان کو آئین پاکستان پر نہیں چلائیں گے تو ہمارا ملک آگے نہیں بڑھ سکتا٬ میاں صاحب کو آج یاد آرہا ہے کہ نیب قوانین خراب ہیں جب ہم میاں صاحب کو کہتے تھے کہ نیب قوانین خراب ہیں انہیں درست کرلیں تو کہتے تھے ہم اسے نہیں چھیڑینگے جمہوریت کے ساتھ چلنے کیلئے رویہ بھی جمہوری ہونا چاہیے٬ جدید ریاستیں بہتر قوانین بناکر خود کو مہذب بناتی ہیں٬ اگر ادارے کام نہ کریں تو احتساب نہیں ہو سکتا
دوسری جانب این اے 133 سے پیپلزپارٹی کے امیدوار اسلم گل نے ووٹ خریدنے کی ویڈیو پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی کے امیدواروں کے پاس تو مہم کے لیے بھی پیسے نہیں ہوتے پیپلز پارٹی کا کبھی بھی طریقہ کار نہیں رہا کہ ووٹوں کی خرید و فروخت کرے پیپلز پارٹی کے امیدواروں کی مہم کا خرچہ حلقے کے عوام اٹھاتے ہیں
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں