ہاتھ کا مخصوص اشارہ جس نے لڑکی کی جان بچائی

پولیس نے امریکا کی ریاست نارتھ کیرولائنا سے ایک نوجوان لڑکی کو ریسکیو کیا ہے جو کار سے ہاتھ باہر نکال کر مخصوص اشارہ کر رہی تھی۔

پولیس کے مطابق شمالی کیرولائنا سے تعلق رکھنے والی 16 سالہ لڑکی کے لاپتہ ہونے کی اطلاع اس کے والدین نے دی تھی۔

اطلاع کے دو دن بعد جمعرات کے روز، ایک موٹرسائیکل سوار نے 911 پر کال کی کہ اس نے ایک لڑکی کو گاڑی میں دیکھا ہے جو پریشان ہے۔

شکایت کنندہ گاڑی کے پیچھے جا رہا تھا اور اس نے گاڑی میں ایک خاتون کو ہاتھ سے اشارہ کرتے ہوئے دیکھا۔ یہ اشارہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ٹک ٹاک’ پر گھریلو تشدد کی نشاندہی کیلئے استعمال ہوتا ہے۔

پولیس نے بتایا کہ اس اشارے کا مطلب ’مجھے مدد کی ضرورت ہے‘‘ لیا جاتا ہے۔

کینیڈین ویمن فاؤنڈیشن کے مطابق، ایک ہاتھ کا یہ اشارہ کوئی بھی شخص مصیبت میں استعمال کر سکتا ہے۔ اس کا طریقہ یہ ہے کہ سگنل دینے والا شخص اپنی ہتھیلی کو باہر کی طرف رکھتے ہوئے اپنا ہاتھ اوپر کرتا ہے، پھر اسی ہاتھ کا انگوٹھا  ہتھیلی پر رکھتا ہے اور اپنی مٹھی بند کر لیتا ہے۔

پولیس نے سی این این کو بتایا کہ اطلاع دینے والے نوجوان کو اشارے کا مطلب معلوم تھا۔ اس نے 911 پر کال کی وہ گاڑی کے پیچھے سات میل تک حکام کو معلومات فراہم کرتا رہا۔

بالآخر پولیس کار کو پکڑنے اور لڑکی کو بازیاب کرانے میں کامیاب رہی۔ پولیس نے بتایا کہ ملزم اصل میں لڑکی کو شمالی کیرولائنا سے اوہائیو لے گیا جہاں اس کے رشتہ دار ہیں۔

پولیس کے مطابق، جب اس کے رشتہ داروں کو پتہ چلا کہ لڑکی نابالغ ہے اور والدین نے لاپتہ ہونے کی اطلاع بھی دے رکھی ہے، تو نوجوان لڑکی کو وہاں سے لے کر نکل گیا۔

پولیس افسر نے بتایا یہ معلوم نہیں کہ لڑکی کب سے دوسرے موٹرسائیکل والوں کو اشارہ کر رہی تھی۔ اس امید پر کہ وہ اس کو سمجھیں گے، لیکن آخر کار ایک موٹر سائیکل سوار نے اس کا اشارہ سمجھ لیا۔

Advertisements
julia rana solicitors london

پولیس نے ملزم کو گرفتار کیا اور اس پر ایک نابالغ (12 سال سے زیادہ لیکن 18 سال سے کم عمر) کو غیر قانونی قید میں رکھنے کا الزام عائد کیا ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply