پشاور : وزیر اعظم عمران خان آج ایک روزہ دورے پر پشاور پہنچیں گے، جہاں وہ صوبائی کابینہ کے خصوصی اجلاس میں کی صدارت کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق،جمعے کو وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر پشاور پہنچ رہے ہیں، عمران خان گورنر ہاوس میں صوبائی کابینہ کے خصوصی اجلاس میں شریک ہوں گے،اجلاس میں گورنر، وزیراعلیٰ اور صوبائی وزراء بھی شرکت کریں گے۔ اجلاس میں وزیراعظم خیبر پختونخوا حکومت کی کارکردگی اور ترقیاتیا سکیموں کا جائزہ لیں گے ۔صحت ،تعلیم ،بلدیاتی نظام اور دیگر شعبہ جات میں 100روزہ پلان سے حاص کئے گئے اہداف سے وزیراعظم کو آگاہ کیا جائے گا۔وزیراعظم عمران خان وزیر اعلیٰ محمود خان اور گورنر خیبر پختونخوا سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔دورے کے دوران وزیراعظم شیلٹر ہوم کا افتتاح کریں گے جبکہ نشترہال میں تقریب میں بھی شرکت کریں گے۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں