• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • گیس کے بحران سے بچنے کیلئے پاکستان نے بلند ترین نرخوں پر ایل این جی خریدنے کا فیصلہ کر لیا

گیس کے بحران سے بچنے کیلئے پاکستان نے بلند ترین نرخوں پر ایل این جی خریدنے کا فیصلہ کر لیا

ملک میں گیس کے ممکنہ بحران سے بچنے کے لیے پاکستان ایل این جی لمیٹڈ نے تاریخ کا مہنگا ترین ایل این جی کارگو خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔

حکومت نے قطر پٹرولیم سے 30.6فی یونٹ کے بلند ترین نرخ پر ایل این جی کارگوخرید لیا مہنگی ترین ایل این گیس کی خریداری کا مقصد سردیوں میں گیس کے ممکنہ بحران کے اثرات زائل کرنا ہے۔

یہ مہنگی ترین پیشکش پاکستان ایل این جی لمیٹد کی جانب سے 2 ایل این جی کارگوز کی خریداری کے لیے جاری کیے گئے ٹینڈر کے جواب میں دی گئی ، ان ہنگامی ٹینڈرز پر ایل این جی سپلائی کیلئے 31 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو تک بولیاں آئی تھیں۔

ذرائع کے مطابق 26 سے 27 نومبر کی سپلائی کیلئے 30.65 ڈالر فی mmbtu والا کارگو خریدنے کا فیصلہ کیا گیا جبکہ 19 سے 20 نومبر کی ڈلیوری کیلئے ایل این جی کارگوز کے حصول کی کوششیں بھی جاری ہیں۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ عالمی کمپنیوں کے منسوخ کیے گئے 2 کارگوز کی بحالی کیلئے بھی بات چیت جاری ہے۔

قبل ازیں پی ایل ایل نے Gunvor اور Eni سے ہر ماہ ایل این جی کارگو کی سپلائی کے مختصر اور طویل مدتی معاہدے کررکھے تھے مگر دونوں فرموں نے عالمی مارکیٹ میں بلند نرخوں کی وجہ سے مائع گیس کی فراہمی سے انکار کردیا تھا۔

Advertisements
julia rana solicitors london

نومبر میں 2 ایل این جی کارگوز سپلائی سے 2 عالمی کمپنیوں نے معذرت کی تھی، یہ ایل این جی کارگوز19 سے 20 نومبر اور 26 سے 27 نومبر کو ڈیلیور ہونے تھے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply