مقبوضہ کشمیر میں بھارتی دہشتگردی، 3 نوجوان شہید

سرینگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز نے ریاستی دہشت گردی کے دوران مزید 3 کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا۔

کشمیر میڈیا سروس (کے ایم ایس) کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں قابض فوج کی ریاستی دہشت گردی مسلسل جاری ہے اور ضلع پلواما میں بھارتی فوجیوں نے مزید 3 کشمیریوں کو فائرنگ اور تشدد کر کے شہید کر دیا۔

قابض بھارتی فوج نے کشمیری نوجوانوں کو نام نہاد سرچ آپریشن کی آڑ میں نشانہ بنایا گیا۔ نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران قابض انتظامیہ نے علاقے میں انٹرنیٹ سروس بھی معطل کر دی تھی۔

Advertisements
julia rana solicitors

اس سے قبل بھارتی پولیس نے سری نگر اور اسلام آباد کے علاقوں میں گھروں پر چھاپوں کے دوران 3 نوجوانوں کو گرفتار کر لیا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply