• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • پولیس باز نہ آئی، پورے تھانے کی معطلی کے باوجود حملہ آور کا دوسرا ویڈیو بیان جاری

پولیس باز نہ آئی، پورے تھانے کی معطلی کے باوجود حملہ آور کا دوسرا ویڈیو بیان جاری

عمران خان حملہ کیس میں پولیس باز نہ آئی اور وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے تھانیدار سمیت عملے کی معطلی کے باوجود حملہ آور کا دوسرا ویڈیو بیان جاری کردیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پولیس نے پی ٹی آئی چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان پر حملے میں ملوث گرفتار ملزم کا دوسرا ویڈیو بیان بھی جاری کر دیا گیا ہے جس میں ملزم نوید نے حملہ کرنے کے لیے من گھڑت الزامات عائد کیے اور جواز گھڑے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیر آباد میں عمران خان کے حقیقی آزادی مارچ قافلے پر فائرنگ کرنے والے ایک حملہ آور کو وہاں موجود ایک کارکن نے پکڑ لیا تھا جس کو پولیس نے اپنی تحویل میں لے لیا تھا تاہم حیرت انگیز طور پر اس کے بیان کی ویڈیو کچھ دیر بعد ہی میڈیا کو جاری کردی گئی تھی۔

مبینہ حملہ آور کا یہ مختصر ویڈیو بیان تضادات سے بھرپور تھا جس میں پہلے اس نے کہا کہ اس نے لاہور میں مارچ شروع ہونے پر ہی عمران خان پر حملہ کرنے کا فیصلہ کر لیا تھا، پھر کہا کہ اچانک فیصلہ کیا۔

پولیس کی جانب سے گرفتار مبینہ حملہ آور کے بیان کی جاری کی گئی پہلی ویڈیو میں ملزم کا کہنا تھا کہ اس نے یہ اس لیے کیا عمران خان لوگوں کو گمراہ کر رہا تھا اور مجھ سے یہ چیز دیکھی نہیں گئی، اس لیے مارنے کی کوشش کی۔

مبینہ حملہ آور نوید کے گرفتاری کے فوری بعد اس ویڈیو بیان کے جاری ہونے کا وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے سخت نوٹس لیتے ہوئے تھانیدار سمیت پورے عملے کو معطل کردیا تھا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے آئی جی سمیت دیگر حکام کو واقعے کی مکمل تحقیقات کا حکم دیا تھا جب کہ تھانیدار سمیت عملے کے موبائل فون بھی ضبط کرلیے تھے جن کا فرانزک کرایا جانا ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors

تاہم پورا تھانہ معطل کیے جانے کے کچھ گھنٹے بعد ہی مبینہ حملہ آور کے جاری کیے گئے دوسرے ویڈیو بیان نے کئی سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply