• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • جو بائیڈن کے آئرلینڈ پہنچنے پر ہنگامے، پائپ بم برآمد

جو بائیڈن کے آئرلینڈ پہنچنے پر ہنگامے، پائپ بم برآمد

 امریکی صدر جو بائیڈن کے شمالی آئرلینڈ کے دورے سے قبل نقاب پوش ہجوم نے پولیس اہلکاروں پر پٹرول بموں، پتھروں اور بوتلوں سے حملہ کردیا۔

رپورٹ کے مطابق شمالی آئرلینڈ میں کشیدگی کا آغاز اس وقت  ہواجب جو بائیڈن گڈ فرائیڈے معاہدے پر دستخط کے 25 سال مکمل ہونے پر برطانیہ جارہے ہیں۔دورے میں آئرلینڈ میں امن کے لیے ایک فریم ورک طے کیا گیا ہے۔گڈ فرائیڈے معاہدے کی 25 ویں سالگرہ کے موقع پر امریکی صدر بائیڈن کی بیلفاسٹ آمد سے قبل نقاب پوش نوجوانوں کی جانب سے پولیس وین پر پٹرول بم پھینکے جانے کے بعد سے کئی تشدد کے واقعات رونما ہو چکے ہیں۔

پی ایس این آئی کے ترجمان  کے مطابق پولیس نے منگل  کو کریگن میں سٹی قبرستان سے چارمشتبہ پائپ بم برآمد کیے ہیں ۔قبرستان کے احاطے میں تلاشی کے بعد مزید تین مشتبہ پائپ بم برآمد ہوئے ہیں۔ان آلات کو مزید فارنزک جانچ کے لئے لے جایا گیا ہے۔

یہ کارروائی پیر کے روز ایسٹر کے موقع پر لندن ڈیری کے علاقے کریگان میں ریپبلکن پارٹی کی ایک پریڈ کے بعد کی گئی جس میں کچھ نیم فوجی وردیوں کو نذر آتش کیا گیا تھا۔تقریب سے قبل علاقے میں اس وقت تشدد کے مناظر دیکھنے کو ملے جب نیم فوجی طرز کے لباس میں ملبوس متعدد نقاب پوش افراد آئرش پرچم اور ریپبلکن پرچموں کے ساتھ نظر آئے۔

 

پریڈ سٹی قبرستان کی جانب بڑھی جس پر پولیس لینڈ روور پر حملہ کیا گیا۔ نقاب پوش نوجوانوں نے پٹرول بم پھینکے اور آتش بازی کی جس کے بعد وہ آگ کی لپیٹ میں آ گئی۔ایس ڈی ایل پی کے ایم ایل اے اور پولیسنگ بورڈ کے رکن مارک ایچ درکن نے سوشل میڈیا پر پرسکون رہنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ’ڈیری کے لوگ بلی اور چوہے کے اس خطرناک کھیل کے بیچ میں پھنسے ہوئے ہیں ۔

امریکی صدر جو بائیڈن اپنے دورے کے دوران سٹورمونٹ کی اہم سیاسی جماعتوں سے ملاقات کریں گے جس کے بارے میں ان کا کہنا ہے کہ وہ شمالی آئرلینڈ میں امن کے تحفظ اور خوشحالی کی حوصلہ افزائی کے لیے اپنے ملک کے عزم کو اجاگر کریں گے۔بائیڈن نے اپنی ٹویٹ میں لکھا، ’25 سال پہلے شمالی آئرلینڈ کے رہنماؤں نے امن کا انتخاب کیا تھا۔ بگڈ فرائیڈے معاہدے نے دہائیوں سے جاری تشدد کا خاتمہ کیا اور استحکام لایا

 

صدربائیڈن جمہوریہ آئرلینڈ کا بھی دورہ کریں گے جہاں وہ اپنے چار روزہ قیام کے دوران متعدد مصروفیات انجام دیں گے۔ جس میں کو لوتھ اینڈ کو میو کا دورہ بھی شامل ہےجہاں سے ان کے آباؤ اجداد کا تعلق ہے۔

وزیراعظم رشی سنک منگل کو شمالی آئرلینڈ میں ایئر فورس ون کے اترنے پر مسٹر بائیڈن سے ملاقات کریں گے۔بائیڈن کے البلفاسٹ یونیورسٹی کے 350 ملین پاؤنڈ کے نئے کیمپس میں خطاب سے قبل دونوں رہنما بدھ کو دو طرفہ ملاقات کریں گے۔

Advertisements
julia rana solicitors

جو بائیڈن کے دورے کے موقع پر ایک بڑا سیکیورٹی آپریشن شروع کیا جائے گا جس میں برطانیہ کے باقی حصوں سے 300 سے زائد افسران کو شمالی آئرلینڈ میں تعینات کیا جائے گا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply