تحریکِ انصاف کے چیئرمین عمران خان لاہور کے شوکت خانم ہسپتال میں زیرِ علاج ہیں، انہیں مزید ہسپتال میں رکھنے یا ڈسچارج کرنے کا فیصلہ آج ہو گا۔
ڈاکٹروں کی ٹیم عمران خان کا دوبارہ طبی معائنہ کرے گی، جس کے بعد انہیں ہسپتال میں رکھنے یا ڈسچارج کرنے کا فیصلہ ہو گا۔
دوسری جانب پی ٹی آئی کے سینکڑوں کارکنوں نے اپنے قائد عمران خان سے اظہارِ یک جہتی کے لیے شوکت خانم ہسپتال کے باہر گلدستے رکھ دیے۔
واضح رہے کہ عمران خان گزشتہ روز وزیر آباد میں لانگ مارچ کے دوران فائرنگ سے زخمی ہوئے تھے۔
واقعے میں ایک شخص جاں بحق اور پی ٹی آئی چیئرمین و دیگر رہنماؤں سمیت 13 افراد زخمی ہوئے تھے۔
فائرنگ کرنے والے شخص کو بعد میں کنٹینر کے قریب سے پکڑ لیا گیا جس نے عمران خان پر فائرنگ کا اعتراف بھی کیا۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں