ٹی 20ورلڈ کپ میں سیمی فائنل تک رسائی کی دوڑ

آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے میں افغانستان اور نیوزی لینڈ آج آمنے سامنے ہوں گے۔

پاکستانی وقت کے مطابق نیوزی لینڈ اور افغانستان کا میچ سہ پہر3بجے ابوظہبی میں شروع ہوگا۔ نیوزی لینڈ کے سیمی فائنل میں پہنچنے کے لیے آج کا میچ جیتنا ضروری ہے۔ آج کے میچ کے ساتھ ہی بھارت کے سیمی فائنل میں پہنچنے یا نہ پہنچنے کا فیصلہ بھی ہوجائے گا۔

نیوزی لینڈ نے افغانستان کو شکست دی تو افغانستان اور بھارت کا ورلڈ کپ میں سفر ختم ہوجائے گا اور نیوزی لینڈ سیمی فائنل میں پہنچ جائے گا۔ نیوزی لینڈ کے اس وقت 6 پوائنٹس ہیں جو جیت کی صورت میں 8 ہو جائیں گے۔

افغانستان کی جیت کی صورت میں نیوزی لینڈ اور افغانستان کے 6،6 پوائنٹس ہو جائیں گے۔سیمی فائنلسٹ ٹیم کا فیصلہ بھارت اور نمیبیا کے درمیان 8 نومبر کو ہونے والے میچ میں ہوگا۔

بھارت اور افغانستان اگر اپنے اپنے میچ جیتتے ہیں تو نیوزی لینڈ، بھارت اور افغانستان تینوں ٹیموں کے پوائنٹس برابر ہوں گے اور فیصلہ رین ریٹ پر کیا جائے گا۔

Advertisements
julia rana solicitors london

بھارت نمیبیا کے خلاف بڑے مارجن سے میچ جیت کر بہتر نیٹ رن ریٹ کی بنیاد پر سیمی فائنل میں پہنچ سکتا ہے۔ اب تک کے کھیلے گئے میچوں کے حساب سے بھی بھارت کا رن ریٹ سب سے بہتر ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply