داعش کے سابق سربراہ ابوبکر بغدادی کا نائب گرفتار

عراقی فورسز نے داعش کے سابق سربراہ ابوبکر بغدادی کے نائب سمیع جاسم کو گرفتار کرلیا ہے۔

عراقی وزیراعظم مصطفیٰ الکاظمی نے ٹوئٹر پر سمیع جاسم کی گرفتاری کی تصدیق کی ہے، ان کا کہنا تھا کہ جب ہمارے سیکورٹی فورسز کے ہیروز انتخابات کو محفوظ بنانے پر توجہ دے رہے تھے تو دوسری طرف ان کے  انٹیلی جنس سروسز کے ساتھی سمیع جاسم کو پکڑنے کے لیے ایک پیچیدہ بیرونی آپریشن کر رہے تھے 

اس سے قبل مئی کے مہینے میں البغدادی کے دائیں ہاتھ کے آدمی ، افغان قومی کوڈ “باسم” کو ترک انٹیلی جنس اور پولیس کی مشترکہ کارروائی میں استنبول میں پکڑا گیا تھا۔ استنبول پولیس کے ایک بیان کے مطابق افغان شہری کو شہر کے ایشیائی حصے کے اتشیر ضلع میں حراست میں لیا گیا۔

Advertisements
julia rana solicitors

داعش کے سابق سربراہ ابوبکر بغدادی 2019  میں شام میں امریکی حملے میں مارا گیا تھا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply