پٹرول 2 روپے 7 پیسے سستا ہوگیا

حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا جس کا اطلاق رات 12بجے سے ہو چکا ہے، وزارت خزانہ کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 2 روپے 7 پیسے فی لٹر کمی کی گئی ہے جس سے ملک میں پٹرول کی نئی قیمت 86 روپے فی لٹر ہوگی۔ ڈیزل کی قیمت میں بھی 2 روپے فی لٹر کمی کی گئی ہے۔ مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل کی پرانی قیمت کو برقرار رکھا گیا ہے۔ واضح رہے کہ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی نے پٹرول کی قیمت میں 5 روپے 26 پیسے فی لیٹر کمی کی سفارش کی تھی۔ اوگرا کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی سمری وزارت خزانہ کو بھجوائی گئی۔ سمری میں پٹرول کی نئی قیمت 82.81 روپے فی لیٹر مقرر کرنے کی سفارش کی گئی تھی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply