• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • وہ قانون چاہتے ہیں جس کا حکومت بھی غلط استعمال نہ کرے، فواد چوہدری

وہ قانون چاہتے ہیں جس کا حکومت بھی غلط استعمال نہ کرے، فواد چوہدری

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ایسا قانون چاہتے ہیں جس کا حکومت بھی غلط استعمال نہ کرے۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ میڈیا اتھارٹی بل سے سب کو فائدہ ہو گا جبکہ میڈیا اتھارٹی بل کے فریم ورک پر کام کیا اور میڈیا نمائندو ں میں تقسیم کیا ہے۔

انہوں ں نے کہا کہ میڈیا اتھارٹی بل سے فیک نیوز پر قابو پایا جا سکے گا جبکہ میڈیا ٹریبونلز کے لیے میڈیا نمائندوں سے تجاویز مانگی ہیں۔

فواد چوہدری نے کہا کہ قانون بنے گا تو سب کو عمل کرنا ہو گا اور ہم ایسا قانون لانا چاہتے ہیں جس کا حکومت بھی غلط استعمال نہ کرے۔ دنیا میں کسی معاملے پر تجزیہ کرنا فیک نیوزنہیں ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors

فیک نیوز کی تعریف کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ غلط فیکٹس اینڈ فیگر سے لوگوں کو گمراہ کرنا فیک نیوز میں آتا ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply