پاکستانی بچے کی ہالی ووڈ میں دھوم

پاکستانی بچے نے ہالی ووڈ میں دھوم مچا کر پاکستان کا سر فخر سے بلند کر دیا، ہالی ووڈ کے مشہور سنگر کینے ویسٹ کے نئے البم کا ایک ٹریک پاکستانی بچے آصف اسفد نے تیار کیا ہے۔

اس ایچیومنٹ میں معاون خصوصی زلفی بخاری بھی بچے کو سراہے بغیر نہ رہ سکے، زلفی بخاری نے ٹوئٹ  کے ذریعے اسفد کے ٹیلنٹ کو سراہا، انہوں نے لکھا کہ ہمیں ابھرتے ہوئے ستارے آصف اسفد پر بہت فخر ہے، جن کے کام نے کینے ویسٹ کے گانے آف دی گرڈ کو ریٹنگ چارٹ میں سرفہرست بنا دیا ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

زلفی بخاری نے اسکرین شاٹ بھی شئیر کیا جس میں امریکا کے ٹاپ 100 گانوں میں کینے ویسٹ کا ” آف دی گرڈ ” گانا دوسرے نمبر پر ہے، جسے  آصف اسفد نے پروڈیوس کیا ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply