روس ایران کو مارچ تک سخوئی Su-35 طیارے فراہم کرے گا

روس ایران کو رواں برس مارچ تک سخوئی ایس ایو 35 طیارے فراہم کردے گا۔

ایران کی نیم سرکاری خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایران نے روس سے دفاعی نظام، میزائل، ہیلی کاپٹر اور لڑاکا طیارے خریدنے کا معاہدہ کیا تھا۔

پارلیمانی کمیشن برائے قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی شہریار حیدری نے طیاروں کی تعداد نہیں بتائی۔

انہوں نے کہا کہ اس معاہدے میں شامل زیادہ تر ہتھیار جلد ہی ملک پہنچ جائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایس یو 35 طیارے اگلے سال کے آغاز میں ایران پہنچیں گے، ان کا اشارہ نئے ایرانی سال کی طرف تھا جو 21 مارچ سے شروع ہوگا۔

Advertisements
julia rana solicitors

ایران نے یوکرین پر حملے کے بعد سے روس کے ساتھ قریبی تعلقات قائم کرلیے ہیں اور ماسکو کو ملٹری ڈرونز بھی فراہم کیے ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply