شمالی چین میں بارشوں اور سیلاب سے درجنوں ہلاکتیں

چین میں بیجنگ کے قریب واقع شہر باؤڈنگ میں سیلاب کے نتیجے میںمزید 10 افراد ہلاک ہو گئے ، شمالی چین میںبارشوں سے مرنے والوں کی تعداد کم از کم 30 ہو گئی ۔
خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق حکام نے بیجنگ سے تقریباً 150 کلومیٹر دور واقع شہر باؤڈنگ میں ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ سیلاب کے نتیجے میں 18 افراد لاپتا بھی ہو گئے۔
گزشتہ جمعہ کو چین سے ٹکرانے والے طوفان ڈوکسوری کے نتیجے میں چین میں 140 سال کی بدترین بارشوں ریکارڈ ٹوٹ گیا اور کئی علاقے زیر آب آ گئے۔حکام نے بتایا کہ ہفتہ کی دوپہر تک باؤڈنگ کے ایک کروڑ 15 لاکھ باشندوں میں سے 6 لاکھ سے زائد کو ان خطرات کا حامل سمجھے جانے والے علاقوں سے نکالا جا چکا ہے، ہفتے کے روز شمال مشرقی چین میں ہونے والی طوفانی بارشوں نے روس اور شمالی کوریا کی سرحد سے متصل صوبوں کو بھی متاثر کیا۔

Advertisements
julia rana solicitors

بیجنگ میں خراب موسم سے منسلک لینڈ سلائیڈنگ جیسے خطرات کے پیش نظر ریڈ الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔شدید بارش کے بعد صفائی کا عمل جاری ہے جہاں ان بارشوں سے انفراسٹرکچر تباہ ہو گیا اور تمام اضلاع میں سیلاب آ گیا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply