دنیا کی پہلی ڈیجیٹل محبت فروخت ہو گئی

وارسا: پولینڈ میں دنیا کی پہلی ڈیجیٹل محبت فروخت ہو گئی ہے۔ خریدار نے اس مقصد کے لیے ڈھائی لاکھ ڈالرز کی خطیر رقم خرچ کی ہے۔

مؤقر انگریزی جریدے دی گلوری نیوز کے مطابق پولینڈ کی ڈیجیٹل انفلوئنسر مارٹا رینٹل نے ایک نامعلوم مداح کو اپنے محبت بھرے جذبات ڈیجیٹل طریقے سے فروخت کیے ہیں۔ اس ضمن میں کہا گیا ہے کہ ڈیجیٹل محبت این ایف ٹی یعنی نان فنجیبل ٹوکن کی صورت میں فروخت کیے گئے ہیں۔

اس طرح پولینڈ سے تعلق رکھنے والی مشہور ماڈل مارٹا ڈیجیٹل جذبات فروخت کرنے والی دنیا کی پہلی شخصیت بن گئی ہیں۔ انہوں ںے کہا ہے کہ وہ ملنے والی رقم عطیہ کردیں گی۔

جریدے کے مطابق 21 سالہ مارٹا رینٹل کا کہنا ہے کہ وہ جدت اور اختراع میں دلچسپی رکھتے ہوئے مستقبل کی تشکیل کرنا چاہتی ہیں۔

انہوں  نے کہا کہ وہ دنیا کی پہلی خاتون ہیں جنہوں نے جذبات کو ڈیجیٹل ٹوکن میں بدلا ہے اور اب ڈیجیٹل محبت کا دور ہے۔ یہ سب حقیقت میں یکساں ہیں کیونکہ جذبات اور احساسات یکساں ہوتے ہیں۔

وہ کہتی ہیں کہ ڈیجیٹل اشیا میں فلمیں ہوں، یادداشتیں ہوں یا تصاویر ہی کیوں نہ ہوں وہ ہمیشہ ہی قائم رہیں گی۔

Advertisements
julia rana solicitors

جریدے کے مطابق مارٹا رینٹل پولینڈ میں بے پناہ مقبول ہیں۔ ان کے یوٹیوب مداحین کی تعداد لاکھوں میں ہے۔ سماجی رابطوں کی معروف ویب سائٹ ’ٹاک ٹاک‘ پر بھی ان کے 24 لاکھ فالوورز ہیں جب کہ انسٹاگرام پر ساڑھے چھ لاکھ افراد انہیں فالو کرتے ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply