• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • امریکی اداکا ر مارک مارگولیس کا 82سال کی عمرمیں انتقال

امریکی اداکا ر مارک مارگولیس کا 82سال کی عمرمیں انتقال

امریکی معروف اداکا ر مارک مارگولیس82 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔
انٹرنیشنل میڈیا کے مطا بق معروف اداکا ر ما رک مارگولیس نیویارک کےایک ہسپتال میں بیماری کے باعث داخل تھے،جہاں ان کی موت واقع ہوگئی۔
یاد رہے کہ مارک مارگولیس کو 2012 میں ڈرامہ سیریز ’بریکنگ بیڈ‘ میں کام کی وجہ سے ایمی ایوارڈ کیلئے نامزد بھی کیا گیا تھا۔
5 دہائیوں کے دوران70 فلموں میں اداکاری کے کریڈٹ کے ساتھ، مارگولیس کو سلامانکا کے ایمی نامزد کردار کیلئے سب سے زیادہ یاد کیا جاتا ہے – ایک انتہائی پرتشدد گینگسٹر جو فالج کے بعد بولنے سے قاصر تھا اور بات چیت کرنے کیلئے صرف گھنٹی یا چہرے کے تاثرات کا استعمال کرتا تھا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply