’کورونا وائرس کے باعث ملک کو بند نہیں کیا جاسکتا‘

اسلام آباد: وزیر صحت خیبرپختون خوا تیمور سلیم جھگڑا نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے باعث ملک کو بند نہیں کیا جاسکتا، احتیاط ہی بچاؤ کا واحد حل ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس سے دنیا بھر میں صورت حال تشویشناک ہے۔

صوبائی وزیر صحت تیمور سلیم جھگڑا نے کہا کہ کورونا وائرس سے طبی عملہ متاثر ہوا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما خرم شیر زمان کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس پھیل رہا ہے اور سندھ میں اسپتال بند ہیں۔

رہنما پی ٹی آئی نے سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت مسائل سے نمٹنے کے لیے کیوں اقدامات نہیں اٹھارہی؟

خرم شیر زمان نے کہا کہ سندھ روز بروز پیچھے جارہا ہے، کسی بھی مسئلے کا حل سامنے نہیں آرہا، اعتراف کرتے ہیں کہ سندھ میں کورونا کیسز زیادہ ہیں۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ سندھ حکومت کی کوتاہیوں پر خاموش رہیں گے تو حالات قابو سے باہر ہو جائیں گے۔

خرم شیر زمان کا کہنا تھا کہ کورونا کے ساتھ کاروبار چلتے رہناچاہیے، ایس او پیز کے ساتھ ہم نے زندگی کو آگے بڑھانا ہوگا۔

خیال رہے کہ پاکستان میں ایک دن میں کورونا وائرس کے ریکارڈ 3,938 کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد ملک بھر میں مریضوں کی تعداد 76,398 ہو گئی ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors

گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے مزید 78 افراد زندگی کی بازی ہارگئے جب کہ گزشتہ 5 دنوں میں ملک بھر میں اموات کی تعداد 361 رہی جس کے بعد ملک بھر میں جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 1,621 تک جا پہنچی ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply