مینار ۔ سو الفاظ کی کہانی/سیف الرحمن ادیؔب

“یہ بہت قدیم اور مشہور درگاہ ہے۔”
مجاور نے تعارف کرانا شروع کیا۔
“لوگ دور دور سے دیکھنے آتے ہیں۔”
میں جوتے اتارے اندر داخل ہوا۔
“دو بزرگ مدفون ہیں، والد اور بیٹا۔”
سنگِ مرمر کا فرش واقعی لاجواب تھا۔
“عقیدت مند لاکھوں روپے یہاں خرچ کرتے ہیں۔
ابھی تازہ تازہ تعمیرِ نو ہوئی ہے،
گنبد سے لے کر نچلی سیڑھی تک،
پوری عمارت پر قیمتی پتھر لگا ہوا ہے۔”
میں دیواروں کی خوب صورتی میں ڈوبنے لگا۔
اچانک دروازے سے باہر نگاہ پڑی،
ذرا فاصلے پر موجود مسجد کا
بےحد پرانا، بوسیدہ مینار
مجھے ایک کہانی سنا رہا تھا۔

Facebook Comments

سیف الرحمن ادیؔب
سیف الرحمن ادیؔب کراچی کےرہائشی ہیں۔سو الفاظ کی کہانی پچھلے دو سالوں سے لکھ رہے ہیں۔ فیسبک پر ان کاایک پیج ہےجس پر 300 سےزائد سو الفاظ کی کہانیاں لکھ چکے ہیں۔اس کے علاوہ ان کی سو الفاظ کی کہانیوں کا ایک مجموعہ "تصویر" بھی شائع ہو چکا ہے۔

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply