• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • کورونا کے پھیلاؤ کا خطرہ: عید الاضحیٰ سے متعلق گائیڈ لائنز جاری

کورونا کے پھیلاؤ کا خطرہ: عید الاضحیٰ سے متعلق گائیڈ لائنز جاری

وزارت قومی صحت نے عالمی وبا کورونا وائرس کے پھیلاو کے خطرے کے پیش نظر عید الاضحیٰ سے متعلق گائیڈ لائنز جاری کر دیں ہیں۔

ہم نیوز کے مطابق گائیڈ لائنز مویشی منڈی، نماز عید، قربان گاہوں سے متعلق ہیں جن کا مقصد نماز عید، قربانی کیلئے شہریوں کو رہنمائی فراہم کرنا ہے۔

گائڈ لائنز کے مطابق مویشی منڈیوں سے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کا خدشہ ہے لہذا ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کیا جائے اور سماجی فاصلہ یقینی بنایا جائے۔

وزارت صحت نے ہدایت کی ہے کہ شہری عید الاضحیٰ کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔

اس کے علاوہ وزارت صحت نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ نماز عید کے دوران رش سے کورونا وائرس پھیل سکتا ہے، عید پر خاندان میں دعوتوں سے گریز کیا جائے۔

شہری عید خریداری کیلئے پرہجوم مارکیٹس میں جانے سے گریز کریں۔

وزارت صحت نے مویشی منڈیوں سے متعلق جاری گائڈ لائنز میں ہدایت کی ہے کہ منڈیاں شہری آبادی سے باہر مقامات پر شہری انتظامیہ کے زیرنگرانی لگائی جائیں۔

گائڈ لائنز کے مطابق مویشی منڈیوں میں بیوپاری، خریدار کیلئے فیس ماسک لازمی ہو گا۔ مویشیوں کے بیوپاری، خریدار کیلئے کورونا ویکسی نیشن لازمی قرار دی گئی ہے۔ ویکسی نیشن کا ثبوت نہ دینے والے افراد کو منڈی داخل نہ ہونے دیا جائے۔

مزید یہ کہ مویشی منڈی کے داخلی مقامات پر اسکریننگ ،بخار چیک اور سینیٹائز کرنے کا انتظام کیا جائے، منڈی میں مویشیوں کے اسٹالز میں 2 میٹر فاصلہ رکھا جائے۔

بیوپاری مویشی اسٹال پر باقاعدگی سے جراثیم کش سپرے کریں گے، بخار،کھانسی میں مبتلا بیوپاری اور شہریوں کو مویشی فروخت کی اجازت نہ ہو گی۔

عید کی نماز کے لیے گائیڈ لائنز:
گائڈ لائنز کے مطابق شہری نماز عید کیلئے وضو کا اہتمام گھر پر کریں، نماز عید سے قبل مساجد کوکلورین ملے پانی ے دھویا جائے۔

مساجد میں داخلہ اور خارجی مقامات الگ رکھیں جائیں، مساجد کے داخلی مقامات پر تھرمل سکریننگ اور خارجی مقامات پر سینیٹائزر کا انتظام کیا جائے ۔

بقر عید پر مساجد آنے والے نمازیوں کیلئے ماسک پہننا لازم ہو گا، بیمار، ضعیف،15 سال سے کم عمر بچے نماز عید کیلئے مساجد نہ آئیں۔

نماز عید پر نمازیوں کے مابین دو میٹر کا فاصلہ رکھا جائے جب کہ 2 صفوں کے درمیان ایک صف خالی رکھی جائے، شہری نماز عید کیلئے جائے نماز ساتھ لائیں۔

مساجد میں نماز عید کے دوران واٹر کولر نہ رکھے جائیں اور مساجد میں کارپٹ، دری کا استعمال نہ کیا جائے۔ علمائے کرام، امام نماز عید کے خطبات مختصر رکھیں۔

Advertisements
julia rana solicitors london

علماعید کے خطبات میں کورونا، حفاظتی اقدامات پر روشنی ڈالیں، شہری نماز عید کے بعد گلے ملنے کی روایت سے گریز کریں،نماز عید پڑھنے کے دس منٹ بعد مساجد کو بند کیا جائے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply