• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • فائزر یا موڈرنا ویکسین لگوائیں اور زندگی بھر کا سکون پائیں

فائزر یا موڈرنا ویکسین لگوائیں اور زندگی بھر کا سکون پائیں

سائنسی ماہرین کی ایک تحقیق کے مطابق فائزر اور موڈرنا ویکسین زندگی بھر کیلئے مؤثر ثابت ہوسکتی ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ماہرین نے دعویٰ کیا ہے کہ دونوں میں سے کوئی بھی ویکسین لگوانے والوں کی قوت مدافعت مضبوط ہو جاتی ہے۔

انہوں نے بتایا ہے کہ ویکسین لگوانے کے چار ماہ بعد قوت مدافعت میں بہتری دیکھی گئی ہے۔

تحقیق کے نتائج میں کہا گیا ہے کہ یہ ویکسینز لگوانے والے افراد کو بوسٹر لگوانے کی ضرورت بھی نہیں ہے تاہم بوڑھے اور ایسے افراد جن کی قوت مدافعت بہت کمزور ہے، انہیں کورونا کی بوسٹر ڈوز کی ضرورت پڑے گی۔

Advertisements
julia rana solicitors london

یونیورسٹی آف واشنگٹن کے ایک پروفیسر ماریون پیپر نے کہا ہے کہ سب کو وائرس کی بدلتی ہوئی نوعیت پر توجہ دینا ہو گی۔ کورونا کی تمام اقسام کے خلاف یہ ویکسین کافی موثر ثابت ہوئی ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply