ویکسینیشن نہ کروانے والوں کو ریلوے ٹکٹ نہیں ملے گا

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول اتھارٹی کی ہدایات پرپاکستان ریلوے نے کورونا ویکسی نیشن کے حوالے سے سخت اقدامات کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

ترجمان ریلوے کا کہنا ہے کہ 15 ستمبرکےبعد ویکسینیشن نہ کروانے والےمسافروں کوٹکٹ جاری نہیں کئےجائیں گے۔

ان کا کہنا ہے کہ 15 ستمبر2021 تک ویکسینیشن کی کم ازکم ایک ڈوزاور15اکتوبرتک مکمل ڈوزلگوانے والےمسافروں کوٹرین میں سفر کرنے کے اجازت ہوگی۔

ترجمان ریلوے کا کہنا ہے کہ اگرکوئی مسافرٹکٹ چیکنگ کےدوران بغیرویکسینیشن کےشناخت ہوگیاتو اس کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

کوروناویکسین لگوانےسےمتعلق آگاہی کےلئےاسٹیشنوں کی حدودمیں پوسٹرزاوربینرزآویزاں کر دیے گئے ہیں۔

اس سے پہلے پاکستان ریلوے نے ٹرینوں میں سفر کے لیے ویکسینیشن سرٹیفکیٹ لازمی قرار دیا تھا۔ترجمان ریلوے کا کہنا تھا کہ پاکستان ریلوے میں سفر کیلئے20سال سے زائد عمر والے افراد کیلئے ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ لازمی ہوگا۔

یکم ستمبرسےصرف 20سال سےکم عمر والےافراد بغیر ویکسین کےسفرکرسکتے ہیں۔ پاکستان ریلوےمیں یکم ستمبرسے کو ویڈ چارج لاگو ہوگیا ہے۔ مسافروں کو سفر کے لیے ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ دکھانا لازمی ہے۔

نوٹیفکیشن میں پاکستان ریلوے کا کہنا تھا کہ یکم ستمبر سے بغیر ویکسینیشن مسافروں سے 10 فیصد اضافی کرایہ لیا جائے گا۔

اب پاکستان ریلوے نے مزید سخت اقدامات کرتے ہوئے نان ویکسینیٹڈ افراد کو ٹکٹ لینے سے ہی روکنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ اس فیصلے کا اطلاق 15ستمبر سے ہو جائے گا۔

Advertisements
julia rana solicitors

یاد رہے کہ سندھ حکومت نے بھی پاکستان ریلوے کے فیصلے کی تائید کرتے ہوئے نان ویکسینیٹڈ افراد کے ریلوے میں سفر کرنے پر پابندی عائد کی تھی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply