انسٹاگرام پر نئے فیچر کی آزمائش

سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام نے اسٹوریز کے ساتھ دیے جانے والے لنک سے ایک نئے طریقہ کار کی آزمائش شروع کر دی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق انسٹاگرام میں اب سوائپ اپ کے بجائے ایک اسٹیکر کے ساتھ لنکس منسلک کیے جاسکیں گے۔ کمپنی نے نئے طریقہ کار کی آزمائش شروع کی ہے تاکہ لنکس کو بہتر طریقے سے صارفین استعمال کرسکیں۔

یہ اسٹیکرز اسی طرح کام کریں گے جیسے سوائپ اپ لنکس کام کرتے ہیں تاہم اس میں بس سوائپ اپ کے بجائے کلک کرنا ہو گا۔ اسی طرح صارفین اب اسٹوریز پر اپنا ردعمل ایک اسٹیکر سے بھی ظاہر کرسکیں گے جو اس وقت سوائپ اپ والی اسٹوریز میں ممکن نہیں تھا۔

انسٹاگرام کے پراڈکٹ ہیڈ وشال شاہ کے مطابق اس ٹیسٹ کا مقصد یہ جاننا ہے کہ لوگ لنکس سے کیا فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ اس ٹیسٹ میں یہ بھی دیکھا جائے گا کہ لوگ کس طرح کے لنکس پوسٹ کرتے ہیں جبکہ گمراہ کن مواد والے لنکس پر بھی نظر رکھی جائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ اسٹیکرز اس پلیٹ فارم میں لوگوں کا پسندیدہ طریقہ کار ہے اور اس لیے لنکس کو مجموعی نظام کا حصہ بنایا جارہا ہے جو اسے سادہ بنائے گا۔

Advertisements
julia rana solicitors

انہوں نے مزید کہا کہ لنک اسٹیکرز انسٹاگرام کا ایسا مقصد ہے جسے بتدریج حاصل کیا جائے گا اور یہ مستقبل کا لائحہ عمل ہے جس سے ہم ایپ کو مزید بہتر کرنا چاہتے ہیں۔ فی الحال یہ نیا فیچر ویریفائیڈ صارفین یا کم از کم 10 ہزار فالوورز والے صارفین تک محدود ہوگا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply