وہ 5چیزیں جن کا ہے لوگوں کو بے صبری سے انتظار

ماضی کی مشہور و معروف سیریز اسٹار ٹریک میں جب لوگ ایسے فون پر بات کیاکرتے تھے جس میں کوئی تار نہیں ہوتا تھا تو مداحوں کو یہ دیکھ کر بہت حیرانی ہوتی تھی پیغام ایک جانب سے دوسری جانب جاتا کیسے ہے۔ اسی طرح ایک سائنس فکشن فلم بیک ٹو دی فیوچر میں ایک سائنس دان نے ماضی اور مستقبل کا سفر کر کے اپنے دیکھنے والوں کو حیران پریشان کردیاتھا۔

بعدازاں موبائل فون اور مقناطیسی ہووربورڈ اورایسی  کئی ناقابلِ یقین اشیاء کی ایجادات نے لوگوں کا سائنس پر ایک تقریباً ناقابلِ تسخیراعتماد کروادیاہے۔ لیکن ابھی بھی کچھ چیزیں ایسی ہیں جن کو بنانے میں سائنس کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

ان اشیاء میں سے 5 یہ ہیں

Meal Pills

انسان کے جسم کو روزانہ اوسطاً 2000کیلوریز درکار ہوتی ہیں۔ امید کی جارہی ہےکہ ان کیلوریز کو گولیوں کی شکل دےدی جائے۔

سائنس دانوں کے مطابق وہ ایسی چیونگ گم بنانے کے قریب ہیں جِسے چبانے سے تین وقت کے کھانے کے برابر توانائی مل سکے۔

Androids

اینڈرائیڈز100فیصد مشین ہوتےہیں جن میں انسان کی کوئی چیز شامل نہیں ہوتی۔ پچھلے کئی سالوں میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے میدان کافی پیش رفت ہوئی ہے جس سے اندازہ لگایا جاسکتا ہےکہ یہ حقیقت بننے کے بہت قریب ہیں۔

Underwater Cities

ہزاروں برس قبل افلاطون کے ایٹلانٹس کے ذکر کے بعد انسان نے زیر آب شہر کی دریافت یا تعمیر کے عمل کو بیتابی کے ساتھ دیکھا ہے اور بدقسمتی اسے مستقل ناامیدی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

بحر کے پانی کا دباؤ اتنا شدید ہوتا ہے کہ کسی چیز کا ٹھہرنا مشکل ہوجاتا ہے۔ لیکن اب ماہر انجینئرز اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے ایسے شاہکار بنارہے ہیں جو پانی کے اندر کھڑے رہ سکیں۔

Flying Cars

سائنس و ٹیکنالوجی کی اس قدر کامیابی اور جدت کے باوجود بھی ابھی تک انسان کو اگر کسی چیز کو بنانے میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے وہ ہیں اُڑنے والی کاریں۔ لیکن مستقبل قریب میں ممکن ہے اس کی تخلیق کی کوئی راہ نکلے۔

Neuralizers

زندگی میں عموماً ایسا ہوتا ہے جب آپ ماضی کو بھلا کر چیزیں دوبار سے شروع کرنا چاہتے ہوں۔بدقسمتی سے ایسا صرف قصے کہانیوں میں ہوتا ہے۔ آپ کے ماضی تلخ و شیریں یادیں ہمیشہ آپ کے ساتھ رہتی ہیں۔

Advertisements
julia rana solicitors

List 25 بشکریہ

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply