انڈیا میں پھیلنے والی بلیک فنگس کیا ہے؟۔۔ضیغم قدیر

بلیک فنگس نامی بیماری کو ہم Mucormycosis کہتے ہیں اور یہ بیماری ایک طرح کی فنجائی سے پھیلتی ہے۔ اس بیماری کے پھیلنے کی بنیادی وجوہات میں صفائی کا نہ ہونا شامل ہے۔ مگر یہ بیماری ایک شخص سے دوسرے میں منتقل نہیں ہوتی۔
اس بیماری میں ناک کے قریبی ساری جلد گل سڑ جاتی ہے اور آنکھوں سے ہوتی ہوئی یہ فنگس دماغ کی طرف جانا شروع ہو جاتی ہے جس سے بچانے کے لئے ہمیں بعض اوقات آنکھوں کو بھی نکالنا پڑ سکتا ہے۔

اس بیماری کی وجہ کیا ہے؟
اس بیماری کے پھیلنے کی وجہ فنجائی ہے جو کہ ہوا میں پائی جا سکتی ہے۔ بہت سے جرثومے ہمارے جسم میں ہر وقت موجود رہتے ہیں مگر ایک خاص تناسب میں ہونے کہ وجہ سے وہ بیماری نہیں پیدا کرتے وہیں ذرا سی گڑبڑ ان کو بیماری پھیلانے کا موقع  دے سکتی ہے۔

انڈیا میں حالیہ دنوں میں اسکا پھیلاؤ اس لئے بڑھا کیونکہ کورونا کے علاج کے دوران ایسی ادویات دی جاتی ہیں جن کی وجہ سے قوت مدافعت کمزور پڑ جاتی ہے۔ یہ کمزور قوت مدافعت فنجائی کو موقع  دیتی ہے کہ وہ گروتھ کر سکے۔
مگر!
اس کمزور مدافعت  قوت کیساتھ ایک اور چیز جو اس بیماری کے پھیلنے  میں مدد دیتی ہے وہ شوگر کی بیماری ہے۔ ایسے کورونا کے مریض جن کو شوگر تھی ان میں بلیک فنگس ہونے کے امکان بڑھ گئے تھے۔

انڈیا میں کیسے پھیل گئی؟
اس سوال کا جواب ہمارے پاس موجود نہیں ہے۔ لیکن جو بات دیکھنے میں ابھی تک آئی ہے وہ یہ ہے کہ کمزور نظام مدافعت، گندگی اور آکسیجن کی کم مقدار اس بیماری کا سبب بن رہی ہے۔
انڈیا میں جو سب سے بڑی مشکل پیش آئی وہ آکسیجن کی کمی تھی اس کو پورا کرنے کے لئے پرانے سلنڈروں اور پائیپوں کو آکسیجن کی فراہمی کے لئے استعمال کرنا شروع کر دیا گیا۔ اور گمان یہی ہے کہ ان گندے آکسیجن کنٹینر کی وجہ سے یہ بلیک فنگس زیادہ پھیلی۔
اب تک اس بیماری کے پانچ ہزار تک کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔

Advertisements
julia rana solicitors london

کیا یہ پاکستان میں پھیل سکتی ہے؟
بلیک فنگس کے پھیلے کی بنیادی وجوہات میں صفائی کا نہ  ہونا اور گندے آکسیجن سلنڈرز کا استعمال سامنے آ رہا ہے اگر پاکستان میں نجی طور پہ آکسیجن کی فراہمی کا سلسلہ شروع کیا جاتا تو یہ یہاں بھی ویسے ہی پھیل جاتی مگر یہاں ایک خاص حدتک   صفائی کا انتظام موجود ہے۔
اگر آپ کا کوئی عزیز کورونا کا مریض ہے تو اس کی، اسکے ماحول اور اسکے استعمال میں موجود آکسیجن پایپ اور سلنڈر کی صفائی یقینی بنائیں ایسے آپ بلیک فنگس یا اس طرح کی کسی بھی بیماری سے بچ سکیں گے۔

Facebook Comments

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply