• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • پولینڈ میں سرکاری طور پر خدمات سرانجام دینے والے کتوں اور گھوڑوں کو ریٹائرمنٹ کے بعد پینشن دینے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

پولینڈ میں سرکاری طور پر خدمات سرانجام دینے والے کتوں اور گھوڑوں کو ریٹائرمنٹ کے بعد پینشن دینے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پولش وزیر داخلہ ماریوس کامینسکی نے کہا ہے کہ یہ ہماری ذمہ داری بنتی ہے کہ جو جانور ہمیں کئی خطرناک مجرم پکڑنے اور کئی اہلکاروں کی جان بچانے میں پیش پیش رہے انہیں ریٹائرمنٹ کے بعد مالی امداد بھی دی جائے۔

رپورٹ کے مطابق اس نئے قانون سے پولینڈ میں 1200 کے قریب کتے اور 60 گھوڑے مستفید ہوں گے۔

وزیر داخلہ نے بتایا کہ ہر سال جرمن اور بیلجئم شیفررڈ کی دس فیصد تعداد ریٹائر ہو جاتی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ریٹائر ہونے والے کتوں کو مہنگا علاج ضرور پڑتا ہے جس کے لیے یہ پینشن بہت اہم کردار کرے گی۔

Advertisements
julia rana solicitors

ان کا کہنا تھا کہ دونوں جانوروں کو دی جانے والی پینشن کی حد 600 سے 1400 ڈالر تک ہو گی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply