عامر لیاقت کا پوسٹ مارٹم کرانے کا فیصلہ کالعدم قرار

کراچی کی ڈسٹرکٹ سیشن کورٹ نے مرحوم عامر لیاقت کا پوسٹ مارٹم کرانے کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔

کراچی کی ڈسٹرکٹ سیشن کورٹ میں سابق رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت کے پوسٹ مارٹم کرانے کے فیصلے کے خلاف اپیل پر سماعت ہوئی۔

ڈسٹرکٹ سیشن کورٹ کراچی نے جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے عامر لیاقت کے پوسٹ مارٹم سے روک دیا۔

واضح رہے کہ جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی نے 18 جون کو ایک شہری کی درخواست پر عامر لیاقت کا پوسٹ مارٹم کرانے کا حکم دیا تھا۔

عامر لیاقت کے ورثا نے پوسٹ مارٹم کرانے کی مخالفت کی تھی اور ان کی بیٹی نے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کی تھی۔

Advertisements
julia rana solicitors london

عدالت نے دعا عامر کی درخواست کو منظور کرتے ہوئے عامر لیاقت حسین کے پوسٹ مارٹم کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply