پاکستان میں رواں سال کا آخری سورج گرہن

رواں سال کا دوسرا اور آخری سورج گرہن 25 اکتوبر کو ہوگا، پاکستان میں جزوی طور پر سورج کو گرہن لگے گا اور اس کا دورانیہ 2 گھنٹے ہوگا

تفصیلات کے مطابق ماہر فلکیات ڈاکٹر جاوید اقبال کا کہنا ہے کہ رواں سال کا دوسرا اور آخری سورج گرہن 25 اکتوبر کو ہوگا، پاکستان میں جزوی طور پر سورج کو گرہن لگے گا۔

ماہر فلکیات کا کہنا ہے کہ گرہن کا آغاز پاکستان میں سہ پہر 3 بج کر 57 منٹ پر ہوگا، اختتام 5 بج کر 56 منٹ پر ہوگا، سورج کو جزوی گرہن 5 بج کر 2 منٹ پر لگے گا جس کے بعد سورج کا ایک حصہ گہرا ہو جائے گا

ڈاکٹر جاوید اقبال کے مطابق جزوی سورج گرہن کا دورانیہ 2 گھنٹے ہے، جزوی سورج گرہن پاکستان سمیت یورپ، ایشیا اور شمال مشرقی افریقہ کے حصوں میں دیکھا جائے گا۔

julia rana solicitors london

انہوں نے کہا کہ اگلے سال کا پہلا مکمل سورج گرہن 20 اپریل 2023 کو ہوگا، آنے والے سال کا مکمل سورج گرہن پاکستان میں نظر نہیں آئے گا

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply