کوئٹہ میں گاڑی میں دھماکا، 7 جاں بحق

بلوچستان میں ایک بار پھر دہشت گردی کے واقعے میں ایک گاڑی پر ریمورٹ کنٹرول بم دھماکا کیا گیا جس کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے ضلع کیچ میں گاڑی پر ریمورٹ کنٹرول بم دھماکے کی اطلاع موصول ہوئی ہے جس میں بتایا جا رہا ہے کہ دھماکے کے نتیجے میں 7افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔

اس حوالے سے ضلعی حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ پنجگور سے ملحقہ کیچ کےعلاقے بالگتر میں پیش آیا، مقتولین شادی کی تقریب سے واپس جارہے تھے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

تازہ ترین اطلاعات کے مطابق جاں بحق افراد میں ایک یوسی چیئرمین اسحاق یعقوب بھی شامل ہے، جاں بحق دیگر 6 افراد اسحاق یعقوب کے قریبی عزیز ہیں، 6افراد کاتعلق نلی بازار سے جبکہ ایک پنجگور کارہائشی ہے

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply