• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • امریکی سینیٹ نے یوکرین، اسرائیل اور تائیوان کیلئے امدادی بل کی منظوری دیدی

امریکی سینیٹ نے یوکرین، اسرائیل اور تائیوان کیلئے امدادی بل کی منظوری دیدی

امریکی سینیٹ نے یوکرین، اسرائیل اور تائیوان کے لیے 95 ارب ڈالرز کا امدادی بل منظور کر لیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق یوکرین کو 60.8 ارب ڈالرز کی ادائیگی اقتصادی امدادی بل کا حصہ ہے۔اسرائیل کے لیے 26.4 ارب ڈالرز کی امداد کا پیکیج بھی اس بل میں شامل ہے۔ بل میں منظور ہونے والے 8 ارب ڈالرز بطور امداد تائیوان کو دیے جائیں گے۔

Advertisements
julia rana solicitors

عرب میڈیا کے مطابق یہودی آباد کاروں نے اپنے مقدس تہوارعید الفصح کے دوسرے روز مسجد اقصیٰ پر حملہ کردیا۔ 700 سے زائد یہودی آباد کار منگل سے اب تک مسجد اقصیٰ کے احاطے میں داخل ہوچکے ہیں۔اسرائیلی فورسز کی بھاری نفری اور سخت حفاظتی اقدامات کے سائے میں یہودی آباد کار قبلہ اول کے احاطے میں داخل ہوئے۔ قابض اسرائیلی فورسز نے مسجد اقصیٰ میں عبادت کرنے والے درجنوں فلسطینی مسلمانوں کو زبردستی نکال دیا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply