رامافوسا جنوبی افریقہ کے دوسری بار صدر منتخب

جنوبی افریقہ کے صدر سیرل رامافوسا دوسری بار ملک کی حکمراں جماعت افریقن نیشنل کانگریس (اے این سی) کے سربراہ منتخب ہو گئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق 16 دسمبر کو جوہانسبرگ میں شروع ہونے والے اے این سی کے 55 ویں قومی کنونشن کے دوران سیرل رامافوسا کو اگلے پانچ سالہ مدت کار کے لیے دوبارہ صدر منتخب کیا گیا۔ صدر کو 2,476 ووٹ ملے جب کہ ان کے حریف جویلی مکھیجے کو 1897 ووٹ ملے۔

اے این سی قومی کنونشن میں ملک بھر سے تقریباً 4,500 مندوبین نے شرکت کی۔ یہ کانفرنس پانچ سال میں ایک بار ہوتی ہے۔ ملک پر 1994 سے اے این سی کی حکومت ہے اور پارٹی 2024 کے پارلیمانی انتخابات میں چھٹی مدت کار کے لیے اقتدار پر قابض ہونے کی امید کر رہی ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors

پارٹی نے ایک نئے ڈپٹی لیڈر پال مشاتلے کو بھی منتخب کیا ہے، جنہوں نے سیرل رامافوسا کے پسندیدہ امیدوار کو شکست دے کر کامیابی حاصل کی۔ پال مشاتلے اب جنوبی افریقہ کے نائب صدر بننے کی دوڑ میں سب سے آگے ہیں اور سیرل رامافوسا کے اقتدار سے باہر ہونے کی صورت میں صدر بھی بن سکتے ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply