• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • پہلی بار امریکی کانگریس کی کسی صدر کیخلاف مجرمانہ کارروائی کی ہدایت

پہلی بار امریکی کانگریس کی کسی صدر کیخلاف مجرمانہ کارروائی کی ہدایت

امریکی کانگریس کی جانب سے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف مجرمانہ کارروائی کی ہدایت کر دی گئی ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق امریکی تاریخ میں پہلی بار کسی صدر کے خلاف کانگریس نے مجرمانہ کارروائی کی ہدایت کی ہے۔ کانگریس کی کمیٹی نے امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف 4 مجرمانہ الزامات پر کارروائی کی متفقہ طور پر سفارش کر دی ہے۔

کانگریس کمیٹی کی جانب سےمحکمہ انصاف کو بھیجی گئی سفارشات میں 2020 کے صدارتی انتخابات کے نتائج بدلنے اور 6 جنوری کو کیپٹل ہل پر حملے کے وقت لوگوں کو بغاوت پر اکسانے، سازش اور انصاف کی راہ میں رکاوٹ بننے کے الزامات شامل ہیں۔

سفارشات میں امریکی ایوان نمائندگان کی ریپبلکن رکن لزچینی نے اپنی رائے دیتے ہوئے کہا کہ سب سے شرمناک عمل یہ تھا کہ جب کیپٹل ہل پرحملہ کیا جارہا تھا، سابق صدر ٹرمپ اول آفس کے ڈائننگ روم میں بیٹھے ٹی وی پر بغاوت کےمناظردیکھ رہے تھے۔

تاہم سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے الزامات کو جھوٹا اور متعصبانہ کوشش قرار دے دیا۔

Advertisements
julia rana solicitors

ٹرمپ نے الزامات کو جھوٹا قرار دیتے ہوئے کہا ’’مجھ پر مقدمہ چلانا ایسا ہی ہے جیسے مواخذہ تھا، مجھے اور ریپبلکن پارٹی کو سائیڈ لائن کرنے کی یہ ایک متعصبانہ کوشش ہے۔‘‘

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply