متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے کنویئر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ ہم حکومت بنانے میں مدد کریں گے۔
ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر خالد مقبول صدیقی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام 75سال سے منتظر ہیں کب ان سے عوام کی طرح سلوک کیا جائے گا اور یقین دلانا چاہتا ہوں ہماری کامیابی کو آپ کی کامیابی بنائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ہم اپنی کامیابی کو جمہوریت کے لیے نیک شگون بنائیں گے اور کراچی کے بغیر حکومت مکمل نہیں ہو گی۔ کراچی کے بغیر عوام کا مینڈیٹ ادھورا رہے گا۔
یہ بھی پڑھیں: محمود خان اچکزئی کا پارلیمنٹ میں نہ جانے کا اعلان
خالد مقبول صیقی نے کہا کہ ایوان کراچی، حیدرآباد کے مڈل کلاس نوجوانوں سے سجا ہوا نظر آئے گا اور ایوان میں آپ اپنے لوگوں اور طبقات کی نمائندگی کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ جب عام آدمی پاکستان کے ایوان میں ہوں گے تو عوام کے حق میں قانون سازی ہو گی اور جن جماعتوں سے تلخ اور شیریں تجربے رہے ان سب کے پاس 3 مطالبے لے کر جا رہے ہیں۔ پاکستان میں نیتوں کا بحران ہے اور نیت کے بحران سے نمٹنے کے لیے ہم سے بات کرنا ہو گی۔
ایم کیو ایم کنوینر نے کہا کہ ہم جس سے بات کریں گے اسے ہمارے 3 مطالبے ماننا ہوں گے اور یہ جیت ہماری وجہ سے نہیں کارکنان کی وجہ سے ملی ہے۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں