• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • میرے خلاف توہین عدالت کی کارروائی قابل سماعت نہیں، عمران خان

میرے خلاف توہین عدالت کی کارروائی قابل سماعت نہیں، عمران خان

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ میرے خلاف توہین عدالت کی کارروائی قابل سماعت نہیں ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت ہوئی۔ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی جانب سے تحریری دلائل جمع کرانے کی متفرق درخواست دائر کی گئی۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ توہین عدالت کیس ناقابل سماعت ہونے پر دلائل کو ریکارڈ پر رکھا جائے اور تحریری دلائل کی وضاحت سماعت کے دوران زبانی دلائل میں بھی کی جائے گی۔

عمران خان کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کو سوموٹو اختیار نہیں ہے اور میرے خلاف توہین عدالت کی کارروائی قابل سماعت نہیں۔

Advertisements
julia rana solicitors

انہوں نے کہا کہ اپنی دلیل کی حمایت میں مزید تحریری دلائل دینے کو تیار ہوں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply