شانگلہ میں مبینہ نتائج تبدیلی کیخلاف ہنگامے

خیبر پختونخوا کے علاقے شانگلہ میں مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپ میں 9 افراد زخمی ہو گئے۔

خیبر پختونخوا کے علاقے شانگلہ میں نتائج تبدیل کیے جانے پر ہنگامے پھوٹ پڑے۔ مظاہرین کی جانب سے پتھراؤ اور فائرنگ سے 4 پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق مظاہرین کا تعلق سیاسی جماعت سے ہے جنہوں کو املاک کو بھی نقصان پہنچایا جبکہ مشتعل مظاہرین نے سرکاری گاڑی کو بھی آگ لگا دی۔

مظاہرین قومی اسمبلی کی نشست این اے 11 کے نتائج کے خلاف احتجاج کر رہے تھے۔

julia rana solicitors london

مظاہرین نے الزام عائد کیا ہے کہ قومی اسمبلی کی نشست این اے 11 پر آزاد امیدوار کامیاب ہو رہا تھا تاہم اچانک سے نتائج تبدیل کر دیئے گئے اور مسلم لیگ ن کے امیدوار امیر مقام کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply