• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • گورنرہاؤس میں نصب فریاد کی گھنٹی کیوں بجائی؟ پولیس کا بزرگ شہری پر تشدد

گورنرہاؤس میں نصب فریاد کی گھنٹی کیوں بجائی؟ پولیس کا بزرگ شہری پر تشدد

گورنر ہاؤس کے باہر شکایت درج کرانے کے لئے لگائی گئی گھنٹی بجانے کے لئے آنے والے بزرگ شہری پر سیکیورٹی عملے نےمبینہ طورتشدد کیا ہے، تشدد کے بعد شہری کافی دیر سڑک پر پڑا رہا۔ جسے راہگیروں نے اٹھایا۔

تفصیلات کے مطابق سندھ کے گورنر کامران ٹیسوری نے شہریوں کی شکایت کے لئے گھنٹی نصب کی۔ لیکن شکایت لے کر آنے والے بزرگ شہری پر گورنر ہاؤس کی سیکیورٹی پر معمور عملے نے مبینہ طور پر تشدد کیا۔

تشدد کی وجہ سے بزرگ شہری گورنر ہاؤس کے گیٹ کے سامنے روڈ پر گر پڑا۔ کافی دیر تک شکایت لے کر آنے والا شہری سڑک پر پڑا رہا۔ جس کے بعد راہگیر شہریوں نے بزرگ شہری کو اٹھایا۔

Advertisements
julia rana solicitors london

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ گورنر ہاؤس کی سیکیورٹی نے بزرگ شہری پر تشدد کیا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply