سرکاری ملازمین کی پینشن میں اضافہ

پنجاب کے سرکاری ملازمین کی بنیادی تنخواہ پرایڈہاک ریلیف جاری کردیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق پنجاب کے سرکار ی گریڈ 1سے 16 گریڈتک ملازمین کی بنیادی تنخواہ پر 35 فیصد ایڈہاک ریلیف جاری کردیا گیا ہےجبکہ گریڈ17 سے 22 ملازمین کے لئے بنیادی تنخواہ پر 30فیصد ایڈہاک ریلیف جاری کردیا گیا۔محکمہ خزانہ نے ملازمین کے ایڈہاک ریلیف کا نو ٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

julia rana solicitors

ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کی پنشن میں ساڑھے سترہ فیصد اضافہ کر دیا گیا ہے جبکہ 80سال سے کم عمر ریٹائر ڈ ملازمین کی پنشن میں پانچ فیصد اضافہ کرنے کا فیصلہ واپس لے لیا گیا۔80سال سے زائد ریٹایرڈ سرکاری ملازمین کی پنشن میں 20فیصد اضافہ کرنے فیصلہ واپس لے لیا گیا ہے جس کے بعد تمام ریٹائرڈ ملازمین کو ساڑھے سترہ فیصد اضافہ کے ساتھ پنشن ملے گی۔ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کی پنشن میں اضافہ کا بھی نوٹفیکشن جاری کر دیاہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply