• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • تھانے میں نوجوانوں کی بنائی گئی ویڈیو وائرل، سب گرفتار

تھانے میں نوجوانوں کی بنائی گئی ویڈیو وائرل، سب گرفتار

نئی دہلی: بھارت کے ایک تھانے میں نوجوانوں کی بنائی گئی ویڈیو وائرل ہو گئی۔ پولیس نے نوجوانوں کو گرفتار کر لیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دنیا بھر میں لوگ انوکھی ویڈیو بنا کر مشہور ہونا چاہتے ہیں جس کے لیے وہ خطرہ بھی مول لینے سے گریز نہیں کرتے اور ان کی جان بھی چلی جاتی ہے۔

بھارتی ریاست آگرہ کے جگدیش پورہ تھانے میں نوجوانوں کی بنائی گئی ویڈیو وائرل ہو گئی۔ ویڈیو وائرل ہوتے ہی پولیس ایکشن میں آئی اور کارروائی کرتے ہوئے نوجوانوں کو گرفتار کر لیا۔

وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ تین لڑکے گانا گاتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں جس کے بعد ایک لڑکا افسر کی کرسی پر جا کر بیٹھ گیا اور اپنی ٹانگیں میز کے اوپر رکھ لیں۔

ویڈیو وائرل ہونے کے بعد افسران کی جانب سے متعلقہ تھانے کے افسران کو کارروائی کی ہدایت کی گئی، اس دوران افسران نے پوچھا کہ تھانہ خالی کیوں تھا اور لڑکے داخل کیسے ہوگئے؟

تھانے کے انچارج یوگیندر کمار نے بتایا کہ ویڈیو شاید اس دن بنائی گئی تھی جب وہ ایک میٹنگ کے لیے باہر گئے تھے۔ نوجوان کسی کام کے لیے تھانے آئے ہوں گے لیکن پوسٹ کو خالی دیکھ کر انہیں ویڈیو بنانے کا موقع مل گیا۔

Advertisements
julia rana solicitors london

پولیس نے نوجوانوں کو گرفتار کر کے ان سے پوچھ گچھ شروع کر دی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ڈیوٹی پر تعینات پولیس اہلکاروں کے خلاف بھی قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply