آزادکشمیر کی پہلی ناول نگار خاتون کون؟۔۔ممتاز علی بخاری

پچھلے دنوں محترمہ مائدہ شفیق صاحبہ کے حوالے سے یہ دعویٰ سننے کو ملا کہ وہ کشمیر کی پہلی ناول نگار خاتون ہیں۔

جہاں تک پورے کشمیر کی بات ہے تو اس حوالے سے میں اپنی کم علمی کا اعتراف کررہاہوں کہ اس حوالے سے میری ریسرچ نہ ہونے کے برابر ہے ،تاہم محترمہ کا پہلی ناول نگار ہونے کا دعویٰ اس وجہ سے درست نہیں کہ جبی سیداں سے تعلق رکھنے والی ادیبائیں اس سے پہلے ناول نگاری کے میدان میں اپنا لوہا منوا چکی ہیں۔

ان میں سر ِ فہرست محترمہ ہما کوکب بخاری صاحبہ ہیں، جو ڈائجسٹ کی دنیا کی ایک سینئر مصنفہ ہیں، ان کے کئی ناول کتابی شکل میں شائع بھی ہو چکے ہیں، جن میں ایک تھی لڑکی زویا، عشق سفر تھا  تنہائی کے صحرا کا، زندگی میرے لیے گنبد بے در ٹھہری، ایک عمر کے طلسم میں، کسی خواب کے یقین میں، بیتے پل کا سایہ، اکھا ں چھم چھم وسیاں اور پیار کی خوشبو شامل ہیں۔ ان کا سب سے مشہور ناول “ماہی ماہی کوکدی میں” تھا، جس کا ایک حصّہ ڈرامے کی شکل میں جیو ٹی وی پر نشر بھی ہو چکا ہے۔

ان کے علاوہ جبی سیداں سے تعلق رکھنے والی ادیبہ سیدہ وجیہہ بخاری بھی افسانے، ناول اور شاعری میں اپنا نام بنا چکی ہیں۔ ان کا شعری مجموعہ “بہاروں کے موسم ” دوسال قبل شائع ہو چکا ہے۔

اس کے علاوہ ان کا ناول “لمحوں کی خطا صدیوں کی سزا ” بھی اچھا خاصا مقبول ہوا ہے۔ پہلے یہ ایک آن لائن ویب سائٹ پر قسط وار شائع ہوتا رہااور پھر ایک سال قبل کتابی شکل میں شائع بھی ہوا۔

آج کل موصوفہ کا دوسرا ناول “متاع حیات” زیرِ  طبع ہے۔ جبی سیداں سے ہی سیدہ توقیر بتول بخاری افسانہ نگاری اور ناول نگاری کرتی ہیں۔ پچھلے سال دسمبر میں ان کا ناول “محبت رنگ بدلتی ہے” لکھاری آن لائن میں شائع ہوا۔

چاہے مطبوعہ ناول کی بات کی جائے یا غیر مطبوعہ کی یا پھر کتابی شکل میں ناول شائع ہونے کی ہی بات کی جائے تب بھی محترمہ مائدہ شفیق صاحبہ کا پہلی ناول نگار ہونے کا دعویٰ درست نہیں۔

Advertisements
julia rana solicitors

تاہم اس سلسلے میں ایک تفصیلی ریسرچ کی ضرورت ہے جس کے ذریعےمزید ناول نگاروں ، ادیبوں اور شاعروں کے حوالے سے معلومات اکٹھی کر کے مرتب کی جاسکیں۔

Facebook Comments

ممتاز علی بخاری
موصوف جامعہ کشمیر سے ارضیات میں ایم فل کر چکے ہیں۔ ادب سے خاصا شغف رکھتے ہیں۔ عرصہ دس سال سےطنز و مزاح، افسانہ نگاری اور کالم نگاری کرتےہیں۔ طنز و مزاح پر مشتمل کتاب خیالی پلاؤ جلد ہی شائع ہونے جا رہی ہے۔ گستاخانہ خاکوں کی سازش کو بے نقاب کرتی ایک تحقیقاتی کتاب" عصمت رسول پر حملے" شائع ہو چکی ہے۔ بچوں کے ادب سے بھی وابستہ رہے ہیں ۔ مختلف اوقات میں بچوں کے دو مجلے سحر اور چراغ بھی ان کے زیر ادارت شائع ہوئےہیں۔ ایک آن لائن میگزین رنگ برنگ کےبھی چیف ایڈیٹر رہے ہیں.

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply