انسانم آرزوست مصنف ڈاکٹر محمد امین/مرتب سخاوت حسین(مجلس19)

شام گہری ہونے لگی۔شفق پر تاریکی چھانے لگی۔ایسے میں ابوالحسن گویا ہوا۔ مسافر سن، آج کی تہذیب کا انسان اپنے آپ کو نہیں پہچان سکتا۔اسے دوسرا پہنچانتا ہے۔اور اس کی پہچان کی گواہی دیتا ہے۔جو اپنے آپ کو نہیں پہچانے گا۔وہ دوسرے کو کیسے پہچانے گا۔اپنی پہچان کو دوسرے کی گواہی کا محتاج بنانا انسان کی سب سے بڑی غلطی ہے۔اس کی نادانی ہے۔جسے وہ دانش سمجھتا ہے۔بس خود کو جانو تو خدا کو پہچانو۔
اپنے آپ کو پہچاننے کے لئے اپنے آپ کو تنہا کرنا پڑتا ہے۔ہر انسان ساری زندگی اپنے ایک مخصوص دائرے میں گھومتا رہتا ہے۔ جو بظاہر اسے پہچان دیتا ہے مگر وہ اپنی پہچان اس دائرے میں گم کر دیتا ہے۔
یہاں مجلس برخاست ہوئی!

Facebook Comments

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply