دھرتی پہ رب کا روپ۔۔شاہد محمود

ایک دوست  کی  وال پر تصویر  دیکھی تو  فوری دھیان اللہ کریم کی شان کریمی و رحمت کی طرف گیا جس نے عورت کی تخلیق سے کائنات میں رنگ بھر دیئے ۔
ضرب کلیم میں حضرت علامہ اقبال رح “عورت” کے عنوان سے لکھتے ہیں کہ۔۔
وجود زن سے ہے تصویر کائنات میں رنگ
اسی کے ساز سے ہے زندگی کا سوزِ  دروں
شرف میں بڑھ کے ثریا سے مشت خاک اس کی
کہ ہر شرف ہے اسی درج کا در مکنوں
مکالمات فلاطوں نہ لکھ سکی لیکن
اسی کے شعلے سے ٹوٹا شرار افلاطون

میں یہ کہتا ہوں کہ دھرتی پہ رب کے پیار کا استعارہ ماں ہے ۔۔۔ عورت کا سب سے حسین و کریم روپ ،بہنیں ماں و دوست دونوں ہوتی ہیں ، زندگی کی ہر خوشی غمی میں یک جاں دو قالب کی مانند، بیوی تو آدمی کا وجود مکمل کرتی ہے ۔۔۔ میاں بیوی کا رشتہ،انسان کا انسان کے ساتھ کائنات کا پہلا رشتہ ہے جو خالق کائنات نے خود بنایا   اور بیٹی تو اللہ کریم کی خاص رحمت ،بیٹی تو جنت کی نوید بھی ہے اور کائنات میں میاں بیوی کے لئے اللہ کریم کا عطاء کردہ سب سے پیارا تحفہ بھی ۔۔

Advertisements
julia rana solicitors london

دعا ہے کہ میری شفیق و محبت کرنے والی کریم و پیاری ماں، میری بیٹیوں جیسی پیاری بہنوں اور بحیثیت انسان میرے وجود کی تکمیل کرنے والی میری پیاری و محبت کرنے والی زوجہ حیات اور زندگی میں اللہ کریم کی رحمت کے پھول میری بیٹیوں کو اللہ کریم صحت و سلامتی و سکون کے ساتھ خوشیوں اور خوشحالی والی بابرکت و کامیاب عمر خضر عطاء فرمائے اور کائنات کی تمام خوشیاں و خوشحالی ان پر نچھاور فرما دے اور یہ دعا کائنات کی ہر ماں، بہن، بیوی، بیٹی غرضیکہ ہر عورت کے حق میں اللہ کریم قبول و منظور فرمائے آمین ثم آمین یا رب العالمین۔

Facebook Comments

شاہد محمود
میرج اینڈ لیگل کنسلٹنٹ ایڈووکیٹ ہائی کورٹ

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply