• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • چین میں گدھوں کی کھال کی مانگ میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے

چین میں گدھوں کی کھال کی مانگ میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے

اسلام آباد(ویب ڈیسک)افریقی ملک زمبابوے کی حکومت نے جانوروں کے حقوق کے لیے کام کرنے والی تنظیموں کی تنقید کے باوجود چین میں ادویات کی صنعت کے لیے اپنے ملک میں گدھوں کی کھالیں ایکسپورٹ کرنے کے لیے ذبح خانے بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔اب زمبابوے کا شمار بھی ان کئی افریقی ممالک میں ہو جائے گا جو چینی شہریوں کے اس یقین سے فائدہ اٹھانا چاہ رہے ہیں کہ گدھے کی کھال سے تیار کردہ ادویات سے کئی بیماریوں کا علاج کیا جاسکتا ہے۔ جرمن نیوز ایجنسی ڈی پی اے کے مطابق زمبابوے کے نائب وزیر برائے زراعت کا کہنا تھا،’’ہم نے گدھوں کو ذبح کرنے کے لیے ذبح خانے بنائے جانے کی تمام شرائط پوری کر دی ہیں۔‘‘

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply