• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • پاکستان آئندہ کسی جنگ کا حصہ نہیں بنے گا، پاکستان امن کیلئے کردار ادا کرنے کو تیار ہے : عمران خان

پاکستان آئندہ کسی جنگ کا حصہ نہیں بنے گا، پاکستان امن کیلئے کردار ادا کرنے کو تیار ہے : عمران خان

زیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان امن کیلئے اپنا کردار ادا کرنے کو تیار ہے لیکن دوبارہ کسی جنگ کا حصہ نہیں بنے گا، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو ایران، سعودی عرب اور امریکہ کے وزراءخارجہ سے ملاقات جبکہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو متعلقہ عسکری حکام سے رابطے کی ہدایت کر دی ہے۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار بدھ کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ (ٹویٹر) پر ایک بیان میں کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ انہوں نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو ایران، سعودی عرب اور امریکہ کا دورہ کر کے متعلقہ وزراءخارجہ سے ملاقات کی ہدایت کی ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ انہوں نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو بھی متعلقہ عسکری حکام کے ساتھ رابطے کی ہدایت کی ہے تاکہ ایک واضح پیغام ان تک پہنچایا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان امن کیلئے اپنا کردار ادا کرنے کو تیار ہے لیکن اب دوبارہ کسی جنگ کا حصہ نہیں بنے گا۔

وزیر اعظم عمران خان نے شاہ محمود قریشی کو ایران، سعودی عرب اور امریکا کا دورہ کرنے اور متعلقہ ملکوں کے وزراء خارجہ کے ساتھ ملاقاتیں کرنے کی ہدایت کردی۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو بھی ایران، سعودی عرب اور امریکا کے فوجی رہنمائوں سے رابطے کرنے اور پاکستان کا واضح پیغام پہنچانے کی ہدایت دی۔

وزیر اعظم عمران خان نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو بھی ایران، سعودی عرب اور امریکا کے فوجی رہنمائوں سے رابطے کرنے اور پاکستان کا واضح پیغام پہنچانے کی ہدایات دی ہیں۔ وزیراعظم عمران خان نے مشرق وسطیٰ کی کشیدہ صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان خطے میں مزید کسی جنگ کا حصہ نہیں بنے گا۔ انہوں نے یہ بات اومان کے وزیر مذہبی امور عبداللہ بن محمد بن عبداللہ السلمی سے بات چیت کرتے ہو ئے کہی جنہوں نے ان سے وزیر اعظم سے ملاقات کی۔ اعلامیے کے مطابق وزیراعظم عمران خان اور عمانی وزیر کی ملاقات میں دونوں ممالک کے باہمی دلچپسی کے امور اور مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر بھی گفتگو ہوئی۔

وزیراعظم عمران خان نے مشرق وسطیٰ کی کشیدہ صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مزید کشیدگی سے بچنے کے لیے اقدامات کرنا ہوں گے کیوں کہ جنگ کسی کے بھی مفاد میں نہیں۔ انہوں نے کہا کہ خطے میں تنازع سے پاکستان کو بہت نقصان ہوا ہے، پاکستان خطے میں مزید کسی جنگ کا حصہ نہیں بنے گا۔ وزیراعظم نے کہا کہ ایران امریکہ کشیدگی کم کرنے کی کوشش کی۔ ایران اور سعودی عرب کے تنازعات ختم کرنے کے لیے بھی کوششیں کیں، پاکستان ہمیشہ امن کا پارٹنر بنے گا، پاکستان خطے میں قیام امن اور تنازعات کے خاتمے کے لیے کردار ادا کرے گا۔ وزیراعظم نے اومانی سلطان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا کہ پاکستان اور عمان مختلف شعبوں میں تعاون بڑھا سکتے ہیں۔ عمران خان نے مقبوضہ کشمیر میں بدترین انسانی صورتحال سے بھی اومانی وزیر کو آگاہ کیا اور کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں 5 ماہ سے بدترین لاک ڈاؤن جاری ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

وزیراعظم عمران خان نے بھارت میں مسلمانوں سمیت اقلیتوں سے امتیازی سلوک کی بی جے پی پالیسیوں سے بھی آگاہ کیا اور مطالبہ کیا کہ عالمی برادری اس صورتحال سے نمٹنے کے لیے اقدامات کرے۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن اور تنازعات کے خاتمے کیلئے کردار ادا کرے گا۔ وزیراعظم عمران خان نے اومانی سلطان قابوس بن سعید ال سعید کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ وزیراعظم عمران خان نے عمانی وزیرکو مسلمانوں سمیت اقلیتوں سے امتیازی سلوک کی بی جے پی پالیسیوں سے آگاہ کیا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply