پاکستان آرمی کے شعبہ ء تعلقات عامہ کے سربراہ میجر جنرل آصف غفور کی جمعرات کے روز کی گئی پریس کانفرنس سے ملک میں ایک بار پھر سول ملٹری تعلقات میں تناؤ کا تاثر پیدا ہوا ہے۔اس تاثر نے اس وقت زور پکڑا جب پاکستانی ذرائع ابلاغ میں یہ خبر چلی کی وزیرِ داخلہ احسن اقبال آج جمعہ چھ اکتوبر کو سہ پہر تین بجے ایک اہم پریس کانفرنس سے خطاب کریں گے۔ اسلام آباد میں کئی حلقے یہ خیال کر رہے تھے کہ یہ پریس کانفرنس ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس بریفنگ کے جواب میں ہوگی لیکن نا معلوم وجوہات کی بناء پر اب اس پر یس کانفرنس کو ملتوی کر دیا گیا ہے۔ تاہم ملک میں اب بھی کئی حلقوں کی یہ رائے ہے کہ فوج اور سول حکومت میں ابھی بھی کشیدگی ہے اور ان کے درمیان تعلقات میں تناؤ ہے۔
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں