• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • درگاہ فتح پور شریف میں خودکش دھماکا، 18 افراد جاں بحق،ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ

درگاہ فتح پور شریف میں خودکش دھماکا، 18 افراد جاں بحق،ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)   بلوچستان کے ضلع جھل مگسی میں واقع درگاہ فتح پور شریف میں خودکش دھماکے کے نتیجے میں پولیس اہلکار سمیت 18 افراد جاں بحق اور 20 سے زائد زخمی ہوگئے۔لیویز ذرائع کے مطابق دھماکا درگاہ کے اندر ہوا جس میں زخمی ہونے والے افراد کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کیا گیا۔دھماکا انتہائی زوردار تھا جس کی آواز میلوں دور تک سنائی دی، ۔سیکیورٹی فورسز نے دھماکے کی جگہ کو گھیرے میں لے لیا جبکہ ریسکیو ٹیموں نے امدادی کاموں کا آغاز کردیا۔درگاہ میں جمعرات کا روز ہونے کی وجہ سے معمول سے زیادہ لوگ موجود تھے جبکہ دھماکا درگاہ فتح پور شریف کے مرکزی دروازے پر دھمال کے وقت ہوا۔میڈیا کے مطابق زخمیوں میں سے بعض کی حالت تشویشناک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔جائے وقوع پر موجود سینئر پولیس افسر کا کہنا تھا کہ بظاہر دھماکا خودکش تھا، تاہم اس کی حتمی نوعیت سے متعلق ابھی کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا۔وزیر داخلہ بلوچستان سرفراز بگٹی نے دھماکے میں پولیس کانسٹیبل سمیت 12 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ’خودکش حملہ آور نے درگاہ میں گھسنے کی کوشش کی، تاہم بہادر سیکیورٹی اہلکاروں نے حملہ آور کو درگاہ میں داخل ہونے سے روک کر بڑے نقصان سے بچایا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply