• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • جس قوم میں برہان وانی جیسے شیر بیٹے ہوں، انہیں ساری دنیا کی فوج مل کر بھی غلام نہیں بنا سکتی، شہباز شریف

جس قوم میں برہان وانی جیسے شیر بیٹے ہوں، انہیں ساری دنیا کی فوج مل کر بھی غلام نہیں بنا سکتی، شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف کا کشمیری حریت پسند برہان مظفر وانی کے یوم شہادت پر خراج عقیدت، کہا کشمیریوں کی جراتمندانہ جدوجہد کو سلام کرتا ہوں

شہباز شریف نے کہا کہ برہان مظفر وانی بھارتی غاصبانہ قبضے کے خلاف کشمیریوں کی جراتمندانہ مزاحمت کا استعارہ و علامت بن چکا ہے، تعلیم سے محبت کرنے والے نوجوان برہان کو قابض بھارتی فوج نے ناحق ستایا اور کتاب چھین کر بندوق تھمانے پر مجبور کیا، برہان وانی قرآن پڑھانے والی ماں کے لخت جگر اور ایک استاد کے بہادر فرزند تھے۔

برہان وانی نے بھارت کے ناجائز قبضے کے خلاف بے مثال جدوجہد اور عظیم قربانی سے حریت کشمیر کا ایک نیا باب لکھا ہے، جس قوم میں برہان وانی جیسے شیر بیٹے موجود ہوں، اسے 9 لاکھ فوج تو کیا ساری دنیا کی فوج مل کر بھی غلام نہیں بنا سکتی، بہادر کشمیری نسل در نسل اپنی آزادی اور بھارت کے ناجائز غاصبانہ قبضے کے خلاف سات دہائیوں سے زائد عرصے سے سینہ سپر ہیں،۔

Advertisements
julia rana solicitors

عالمی برادری خاص طور پر اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عمل کرائے اور مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کی خواہشات کے مطابق استصواب رائے کے ذریعے تنازعہ کشمیر حل کرائے، آزادی کی منزل حاصل ہونے تک پاکستان اپنے کشمیری بھائیوں بہنوں کی منصفانہ جدوجہد کی ہر ممکن حمایت کرتا رہے گا، اللہ تعالیٰ برہان وانی سمیت تمام شہداء کے درجات بلند ، اہل خانہ کو صبر جمیل اور اجر عظیم عطا فرمائے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply